مولانا فضل الرحمان نے کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا
مولانا فضل الرحمان نے کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کالعدم تحریکِ لبیک کے کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت تحریکِ لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کو فوری طور پر رہا کرے ، بصورتِ دیگر ملک گیر احتجاج کیلئے تیار ہوجائے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران ان کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کبھی حکومت کو ناموسِ رسالت سے متعلق قوانین میں ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پوری قوم شدید دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ ہم ٹی ایل پی پر ریاستی جبرو تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کیلئے آواز اٹھائی، انہیں قتل یا زخمی کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ زخمیوں پر ہسپتالوں کے دروازے تک بند کردئیے گئے۔ شہداء کی میتیں مساجد میں پڑی ہیں۔ کوئی دشمن ہی ایسا کرسکتا ہے کیونکہ امریکا نے جو گوانتا ناموبے میں کیا، وہ پی ٹی آئی آج کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود بھی تو 126 روزہ دھرنے میں بیٹھی تھی، سپریم کورٹ کی توہین کی گئی اور پی ٹی وی پر بھی حملہ کیا گیا۔ جو ملک کی توہین کر رہے ہیں اور جو ایمان اور نظریۂ پاکستان کے خلاف ہیں انہوں نے ملک کو ناموسِ رسالت کیلئے احتجاج کرنے والوں کی قتل گاہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کشیدگی ختم کروانے کیلئے علماء کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا

Related Posts