نارووال:مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف،منصفانہ اورآزاد انتخابات کی راہ ہموار کی جائے تاکہ ملک اس بحران سے نکل سکے، عمران خان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اگر وہ عزت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں دکھ بھی اور قرب بھی ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ عدالت میں سنایا گیا پورے پاکستان کے میڈیا نے اسے رپورٹ کیا 4 دن تک عدالت کے کسی ترجمان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا پھر یکدم بات سامنے آئی ایک جج نے اختلافی نوٹ لکھ کر اسے چیف جسٹس کے پاس بھیجا ہے۔
پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایسی کوئی نظیر نہیں ہے کہ فیصلہ آ گیا ہو اور اس پر ایسا اختلاف آئے شہباز شریف کا حق ہے کہ انہیں ضمانت ملنی چاہئے امید ہے عدالت مناسب ایکشن لے کر ان کا حق انہیں دے گی سب کو معلوم ہو گیا ہے جتنے کیس بنائے گئے ہیں یہ صرف الف لیلیٰ کی داستانیں ہیں۔
اس حکومت کا مقصد ہے کہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمے بناؤ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی لہر نے عوام کو شکنجے میں لیا ہوا ہے پوری دنیا کے تمام ممالک نے عوام میں حفاظت کے لئے کورونا ویکسین کاانتظام کیا لیکن پاکستان ہیلتھ کیئر سیکٹر کے 20 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین کا کور فراہم کیا گیا ہے۔
حکومت صرف فقیر بن کر پوری دنیا سے چندوں کے ذریعے لینے کا انتظار کرتی رہی 10لاکھ افرد کے عطیے کی ویکسین دوست ملک چین کے تعاون سے ہوئی جس کیلئے ہم ان کے شکر گذرار ہیں، پاکستان میں کورونا کی بدترین لہر نے شکنجے میں لیا ہوا ہے، ہم پچھلے سال سے زائد شرح میں آگے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے،ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے،اپنے ایم این ایز میں باٹنے کیلئے پیسے ہیں لیکن اپنے ملک کے غریب عوام کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
ہمارا دور ہوتا تو کم از کم2کروڑ افراد کی ویکسینیشن ہو جاتی،انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بحال نہیں کیا ہے پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری پہلے نہیں دیکھی تھی جتنی اس حکومت کے ہاتھوں ہو رہی ہے۔
میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں سیلکٹڈ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے۔سیکرٹری جنرل ن لیگ نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکیں بننے سے ملک ترقی کرتے ہیں یہ نیا فلسفہ سن کر ہمیں خوشی ہوئی جب ہم ان کو سمجھاتے تھے کہ ترقی کا پہلا زینہ موٹر ویز۔ہائی ویزے شاہراوں سے ہوتا ہے۔
کیونکہ تعلیم صحت روز گارسرمایہ کاری سب راستوں کے ذریعے دور افتادا علاقوں میں پہنچتا ہے تو یہ کہا کرتے تھے کہ سڑکوں سے قومیں نہیں بنتیں چین کو یہ پتہ ہے کہ سڑکوں سے قومیں بنتی ہیں اسی لئے وہ پوری دنیا سے رابطے جوڑ رہا ہے۔
لیکن ہمارے فلاسفر کہتے تھے کہ سڑکوں سے ترقی نہیں ہوتی،وہ لوگ جنہوں نے اپنی سادگی میں عمران خان کی باتیں سن کر انکا ساتھ دیا تھاان کی آنکھیں بھی کھل گئی ہیں اور باقیوں کی بھی کھل جائیں گی۔