نوشہرہ: دو گروپوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق
محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق

نوشہرہ: نوشہرہ میں ٹیوب ویل بھرتی پر دو گروپوں میں جھگڑا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقے سپین کانے میں پیش آیا۔ سرکاری ٹیوب ویل پر نوکری کے تنازع پر دو گروہ آپس میں اُلجھ پڑے اور فائرنگ شروع کردی۔

دونوں گروپوں کے امیدوار ملازم بھرتی ہونا چاہتے تھے۔ ایک گروپ کے امیدوار کو بھرتی نہ کیا گیا جس کے تنازع پر تصادم شروع ہوگیا اور قیمتیں زندگیاں ضائع ہوگئیں۔

دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گل شاد، طاہر، عمر، سجیلا بی بی، بختیار، مثل خان اور زابید خان کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچی۔ اہلکاروں نے امن وعامہ کے پیش نظر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ ایمبولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Related Posts