ایف پی سی سی آئی کاپالیسی اینڈریسرچ بو رڈتشکیل، یونس ڈاگھا سربراہ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President FPCCI forms a top-level Policy & Research Board

کراچی :فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے یونس ڈاگھا کی سربراہی میں ایک پالیسی اینڈ ریسرچ بورڈ تشکیل دیدیا، بورڈ میں اعلیٰ سطح کے معا شی،کا روباری ،تجا رتی اور صنعتی ماہرین شامل ہیں۔

واضح رہے کے ایف پی سی سی آئی پاکستان کی کاروباری ، صنعتی، اور تجا رتی برا دری کی نما ئندہ تنظیم ہے ۔ 13اپریل کو ایف پی سی سی آئی کی ایگز یکٹو کمیٹی نے اس بورڈ کی تشکیل کی باضابطہ منظو ری دے دی ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈکو یہ منڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ پا لیسی ایڈوائزری اور اس کو پروموٹ کر نے کے لیے تحقیق پر مبنی ما ہرانہ اور معلو ما تی اندازفکراپنا تے ہو ئے بین الاقوامی تجا رت؛ ٹیرف اور ٹیکس کی پالیسیو ں ؛ کا روباری برا دری کی تجا ویز کو اہمیت دینے ؛ معا شی امور؛ ریگولیٹر ی قوانین ؛ما لی اعانت تک رسائی ؛ کا روباری اعانت و رہنما ئی؛ اور کا روباری ما حول کو سہل بنا نے سے متعلق سر کا ری وزارتو ں اور ان سے منسلک ذیلی اداروں کو رہنما ئی اور تجا ویز فراہم کرے گا۔

دریں اثناء پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ ملک بھر میں تجا رتی تنظیمو ں کو اعداد و شمار اور معلو ما ت تک رسا ئی فراہم کر ے گا ،تا کہ وہ اپنے ممبرا ن کو کا روبا ری فیصلے کر نے اور کا روباری مواقع کی نشا ندہی کر نے میں مدد فراہم کر سکیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار گذشتہ ہفتے 21ارب روپے گنوا بیٹھے

ان مقا صد کو حاصل کر نے کے لیے پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ ایف پی سی سی آئی میں پالیسی اور ریسر چ سہو لیا ت کی تشکیل نو اور ضروری اب گریڈیشن بھی کر ے گا ۔ ایف پی سی سی آئی نے محمد یو نس ڈاگھا ،سابق سیکریٹر ی برائے پا نی وبجلی، تجا رت، اورخزانہ کو پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ کا چیئر مین مقر ر کیا ہے ۔محمد یو نس ڈاگھا پاکستان کے چند نامور سو ل سر ونٹس میں سے ایک ہیں ۔

وہ معیشت کے اہم پہلوؤ ں اوراس کے اہم شعبو ں پر دسترس رکھتے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں نا صر حیات مگو ں نے محمدیونس ڈاگھاپر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو ں بطور پیٹرون اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی اطہر سلطا ن چاؤلہ بطور کوآرڈینیٹر اپنا کردار ادا کر یں گے۔

بورڈ ممبران میں محمود نواز شاہ ، عبد القادر میمن، شیخ عمران الحق، آغا جان اختر ،اسماعیل ستار، سلطان چاؤلہ، میاں انجم نثار اور اکرم ولی محمد شامل ہیں۔

Related Posts