معروف پاکستانی اداکار و گلوکار عمران عباس نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں روح پرور قصیدہ بردہ شریف کو نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصیدہ بردہ شریف میں رسول اکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی ہے۔ اداکار و گلوکار عمران عباس نے رمضان المبارک کے دوران قصیدہ بردہ شریف کی نئی ویڈیو ریلیز کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ میں نے اپنا یو ٹیوب چینل شروع کیا ہے جس میں قصیدہ بردہ شریف کو ریلیز کیا گیا ہے۔
قصیدہ بردہ شریف کی پروڈکشن اور ڈائریکشن کے فرائض بھی عمران عباس نے سرانجام دئیے ہیں۔ اداکار عمران عباس نے مداحوں سے کہا کہ ویڈیو کی پذیرائی کیلئے میں آپ کی محبت اور تعاون کا منتظر ہوں۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????????? ???????????????????? (@imranabbas.official)
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی ہیرو کے بھائی سنگورتکین کا کردار ادا کرنیوالے فنکار کیساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا۔
ترکی کے دورہ کے دوران عمران عباس نے 12 روز قبل سنگورتکین سے ملاقات کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کیں اور ایک ساتھ کا م کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
مزید پڑھیں: عمران عباس کی سنگورتکین سے ملاقات، ملکر کام کرنے کا عندیہ