کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کی تیاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی 20 اپریل کو اسلام آباد جانے کی تیاری
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی 20 اپریل کو اسلام آباد جانے کی تیاری

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے اپنے کارکنان کو 20 اپریل کو دن 12 بجے اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ مارچ ملین مارچ ہوگا۔

ایم ایم نیوز کے ذرائع کے مطابق لاہور جامع مسجد رحمت اللعالمین کے باہر اس وقت بھی ہزاروں کارکنان موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ وٹس ایپ کے ذریعے 20 اپریل کو احتجاج کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کارکن اپنے ساتھ 10 سے 20 افراد کو تیار کرے اور حکومت کو بتا دے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان اتنے مظالم اور شہادتوں کے بعد بھی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹی اور حضورﷺ کے ناموس  پر پہرا دیتے ہوے میدان میں ثابت قدم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے لاہور دھرنے میں پنجاب بھر سے ہزاروں عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شریک ہو گئے ہیں۔ ہزاروں افراد میں مثالی نظم و ضبط کے تحت سحری و افطاری کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، جائیداد منجمد

Related Posts