کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، فلم دوستانہ 2سے نکال دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kartik Aaryan exits ‘Dostana 2’ over creative differences

ممبئی :بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن نے اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ ورانہ رویئے کے سبب فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا۔

فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرما پروڈکشن نے کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے فلم میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں:رمضان کے دوران اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی ویڈیو پر مداحوں کا ناراضگی کا اظہار

پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے سکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم تقریباً 20 دن فلم کی شوٹنگ پر کام کرنے کے بعدکارتک نے اسکرپٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی جانب سے کارتک آریان کو انسٹاگرام پر بھی ان فولو کردیا گیا ہے تاہم کارتک اب تک کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر فولو کئے ہوئے ہیں۔

Related Posts