ایڈیشنل آئی جی نے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی نے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے
ایڈیشنل آئی جی نے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تھانوں سے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانوں سے انٹیلیجنس اہلکاروں اور افسران کے ہٹائے جانے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن ہٹائے جانے والے تمام انٹیلی جنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تینوں زون کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس افسران و اہلکار تھانے کی خفیہ آنکھ ہوتے ہیں، ان کا کام جرائم پیشہ عناصر اور منظم جرائم کی رپورٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس افسر کی اطلاع پر تھانہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرتا ہے، انٹیلی جنس افسر یا اہلکار جرائم پیشہ عناصر سے مل جائے تو کیسے کام ہوگا؟

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ مختلف شکایات پر تمام تھانوں کے انٹیلی جنس عملے کو ہٹایا تھا، اب ڈی آئی جیز کو اسکروٹنی کرنے کو کہا ہے، اچھے افسران و اہلکاروں کو سامنے لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ سے تمام تھانوں میں انٹیلی جنس عملہ تعینات کریں گے، منظم جرائم چلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے،خواجہ اظہار

Related Posts