سندھ حکومت نے کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے،خواجہ اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے،خواجہ اظہار
سندھ حکومت نے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے،خواجہ اظہار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کا کوئی ایک ایسا اسپتال ہی بتا دیں جو خالصتا صوبائی حکومت کے فنڈز سے چل رہا ہو۔ حکومت سندھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی والوں پر شب خون مار رہی ہے، سندھ حکومت نے کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے نفرت رکھے لیکن کراچی کو تباہ نہ کرے، اسپتالوں کے بعد اب سندھ حکومت کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات تک موجود نہیں ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں 18ویں ترمیم سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکومت سندھ چاہتی ہی نہیں کہ کراچی ترقی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سندھ پبلک کمیشن میں موجود اپنے ممبر سے کہتا ہوں کہ فوری ادارے کو لات مارکر عوام کے لئے باہر آجائے جلد اس معاملے پر بھی ہم عدالت میں آواز بلند کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کی سرگرمیاں تیز،21 اپریل کو اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب

Related Posts