ایم کیو ایم پاکستان کا ڈی ایس پی کے عہدوں پر بھرتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ
سندھ پولیس میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکسان ) کے ارکان سندھ اسمبلی نے نااہل اور سفارشی لوگوں کو ڈائریکٹ ڈی ایس پی بھرتی کرنے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کا سندھ پولیس میں ڈی ایس پی عہدوں پر ہونے والی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کا ادارہ پہلے سے ہی میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے میں بدنام ہے۔

ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے حساس محکمہ میں بھی شہری کوٹے کا استحصال کرتے ہوئے  نااہل افراد کو سفارش پر ڈائریکٹ ڈی ایس پی بھرتی کیا ہے۔

ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم پاکستان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانبداری محکمہ پولیس کی مزید تنزلی و بدنامی کا باعث بنے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف شکایات کا فوری نوٹس لیں اور ذمے داران کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں تربوز کا استعمال اور اس کے طبی فوائد

Related Posts