وزیراعظم اعلانات توکرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں کرتے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے،مرتضیٰ وہاب
اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا۔ ان سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے ہسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں۔

آج بھی گورنر ہاؤ س میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے، عمران خان دنیا کے پہلے لیڈر ہیں جو حکومت میں ہوتے ہوئے دینے کی بجائے لے رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جب کورونا ہوا تو ہم نے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں، گورنر ہاؤ س میں ایک تقریب ہوئی جس میں سب ماسک کے بغیر ساتھ ساتھ بیٹھے تھے۔

اگر آپ کو اسی طرح کے اجتماعات اور جلسے کرنے ہیں تو اتنی ویکسین منگوا لیں جو پوری عوام کو لگا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائے، ہم نے احتیاط نہ کی تو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک لازمی پہنیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے رفقا قوم کو آج بھی ورلڈ کپ کا بتاتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنی پونے تین سالہ حکومتی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی ترقیاتی پیکج کے اعلانات کرچکے ہیں مارچ 2019میں 162ارب روپے کے کراچی پیکج کا اعلان کیاگیا،دوسال بعد بھی اس کراچی پیکج پر کام نہیں ہوا۔

تھر میں ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا،تھر میں موبائل ہیلتھ یونٹ آئینہ کوئی دوسرا منصوبہ شروع یا مکمل نہیں ہوا۔مشیر قانون نے کہا کہ 2019میں اسلام آباد میں بیٹھ کر حیدرآباد یونیورسٹی کا افتتاح کیاگیا۔اب تک حیدرآباد یونیورسٹی کا چارٹر تک منظور نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کا نام اعلان خان رکھ دیاجائے کیونکہ کپتان کو اعلانات کرنے کی جلدی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے یونیورسٹی کا وعدہ کہاں وفا ہوا۔حیدرآباد یونیورسٹی کا نام خان صاحب کی وجہ سے تخیلاتی یونیورسٹی رکھ دیاجائے۔

Related Posts