اسد عمر سے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد کی ملاقات،ہفتے میں 2دن اسکول کھولنے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar calls nation to take booster

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ ہفتے کو اجلاس میں 2 دن سکول کھولنے کی تجویز پر غور کریں گے۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد نے جمعرات کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تعلیمی ادارے کھولنے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو بھی کی گئی۔

وفد نے اسد عمر سے حکومتی اعلان کردہ ریلیف پیکیج کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا۔اسد عمر نے کہا کہ امدادی ریلیف پیکیج کی سمری فوری تیار کرکے تعلیمی اداروں کیلئے سہولت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے بند ہونے والے نجی تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔تاہم اسکول کھولے جائیں یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت ہر سال 5 .5ارب اسکالر شپ پروگرام پر خرچ کرے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts