سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 653نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے جبکہ 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور389 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12982 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4541 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3438513 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور270962 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 389 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 259388 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.7 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 7033 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6670 گھروں میں،12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 351 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 324 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 653 نئے کیسز میں سے 383 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Posts