پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس حال ہی میں شیئر کی گئی اپنی ایک ویڈیو پر مداحوں کی ناراضگی کا شکار ہیں جس کے دوران انہوں نے ایک شخص کو خوبصورت قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک شخص کو سیکسی کہتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے بنائی گئی ویڈیو پر مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
مداحوں نے آمنہ الیاس کی ویڈیو کا ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک مداح نے کہا کہ براہِ کرم اپنے آپ کو رمضان المبارک کے دوران اس طرح کا مواد شیئر کرنے سے دور رکھیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ مواد غلط ہے لیکن مداحوں کی تعداد دیکھتے ہوئے اس طرح کا مواد شیئر نہ کریں۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ اگر کوئی مرد اداکار ایسی ویڈیو 2 خواتین کے ساتھ بناتا جن میں سے ایک عام سی شکل و صورت کی جبکہ دوسری اسمارٹ ہوتی اور ایکٹر دوسری خاتون کو سیکسی کہتا تو اس کے نتائج کیا ہوتے؟
یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس میں مبتلا اور اس کے باعث قرنطینہ اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں۔
آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں گزشتہ ماہ 26مارچ کے روز مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیمار شخص کو کوئی نقد رقم بھیجے یا گاڑی یا پھر بڑا سا گھر بھی دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: یہ ضروری نہیں کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس