پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 2 روپے تک کمی کیے جانے کا امکان ہے جس کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری موصول ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موصول کی گئی سمری میں پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لٹر 2 روپے کمی کی تجویز دے دی گئی ہے۔ پٹرولیم کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ