64ارب ڈالرز سے زیادہ کا فراڈ کرنے والے برنارڈ میڈاف انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

64ارب ڈالرز سے زیادہ کا فراڈ کرنے والے برنارڈ میڈاف انتقال کرگئے
64ارب ڈالرز سے زیادہ کا فراڈ کرنے والے برنارڈ میڈاف انتقال کرگئے

نیویارک: تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کے جرم میں 150 برس کی سزا پانے والے امریکی شہری برنارڈ میڈاف جیل میں انتقال کرگئے۔ میڈاف کی عمر 82 برس تھی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برنارڈ میڈاف کا انتقال رواں ماہ 14 اپریل کو ہوا تھا۔ اخبار کے مطابق برنارڈ میڈاف کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور وہ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برنارڈ میڈاف نے جون 2009 میں 64 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا فراڈ کیا تھا جس کی پاداش میں انہیں 150 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مذکورہ رقم 99 کھرب پاکستانی روپے بنتی ہے۔

برنارڈ میڈاف کے فراڈ سے متاثر ہونے والوں میں ہزاروں عام شہری ،  خیراتی ادارے، پنشن فنڈز والے اور ہیج فنڈز والے شامل تھے۔

میڈاف نے جن افراد کے ساتھ دھوکہ کیا ان میں اداکار کیون بیکون، کائرہ سیگوک اور جان مالکووچ شامل تھے، ان کے علاوہ بیس بال ہال آف فیم کے حامل سینڈی کوفاکس اور ہدایت کار اسٹیون اسپیل برگ سے وابستہ ایک چیریٹی بھی شامل تھی۔

برنارڈ میڈاف کے جرائم کا انکشاف 2008 میں ان کے 2 بیٹوں نے کیا تھا جو اس فراڈ کا حصہ نہیں تھے۔ اس فراڈ نے امریکا کی سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) میں خامیوں کو بھی بے نقاب کیا تھا۔

فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم سے برنارڈ میڈاف اور ان کی اہلیہ نے بہت سی آسائشیں حاصل کیں جن میں مین ہٹن پینٹ ہاؤس، فرنچ ولا، مہنگی گاڑیاں اور 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مشترکہ دولت شامل تھی۔

امریکا کے ڈسٹرکٹ جج ڈینی چن نے برنارڈ میڈاف کو سزا سنائی تو کمرہ عدالت میں ان کے قریبی افراد میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا جو سزا میں نرمی کے لیے عدالت کی خط جمع کرادیتا۔

Related Posts