فخر زمان بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخر زمان بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے
فخر زمان بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار دو میچوں میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازفخر زمان نے ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔اس سے پہلے وہ آئی سی سی کی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے بلے بازوں کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں فخر زمان پانچ درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔جو اب اس سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی

Related Posts