کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Khan have launch the low-cost housing project in Sargodha

سرگودھا: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امیر اور غریب کے لیے قانون الگ الگ نہیں ہو سکتا اگر کسی کو تحفظات ہیں تو بات کرنے کے لیے تیار ہیں،تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہو جائیں گے، 10 ہزار مہینے کی قسط پر 10 سال میں غریب کے پاس اپنا گھر ہوگا،کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک عام آدمی کبھی اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا، امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے، غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسہ نہیں ہوتا،ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 ہزار ماہانہ قسط پر 10سال میں گھر اپنا ہوجائے گا، اگر قسط 5 ہزار کردیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا، سال کے آخر تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:ہماری معاشی پوزیشن خراب ہے، مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ سندھ

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے، کچی آبادی میں نا مالکانہ حقوق ہیں اور نا ہی سہولتیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے لئے 31 سائٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے، قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کی طلب زیادہ ہے اور ہمارے پاس اتنے گھر نہیں ہیں۔ بینکوں میں نیم متوسط طبقے کو ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق معلومات کے حصول یا دیگر امور کی انجام دہی کے لیے کئی مشکلات کا سامنا ہے جن کو دور کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

Related Posts