جھوٹ بولنے اور ملک لوٹنے والوں کا جلد احتساب ہوگا،شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan abbasi

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔

ملک میں نہ احتساب نہ ہی انصاف ہے ،مجرموں کوبچانااوردوسروں کی پردہ پوشی کرنا احتساب کانظام ہے ،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں ،بلاول بھٹو بتائیں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے اتحاد کیوں کیا؟ ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد احتساب آپ کے سامنے ہے، دو سال سے پیش ہو رہا ہوں اور کچھ ثابت نہیں ہوا،600 ارب چینی میں سے عوام کا پیسہ چوری ہوچکا،تین سال مردم شماری کو ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ احتساب ہے نہ انصاف ہے ،مجرموں کوبچانااوردوسروں کی پردہ پوشی کرنایہ احتساب کانظام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 2018 کاالیکشن چوری ہوا،ہائیبرڈ حکومت بنی ناکام ہوگئی،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں۔

مزید پڑھیں:شوگر اسکینڈل کیس، ایف آئی اے نے جہانگیرترین اور علی ترین کو پھر طلب کر لیا

انہوں نے کہاکہ ہر چیز کے دام بڑھ رہے ہیں،وزیراعظم روز تقریر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے،اس پرکمیشن بناسب کوبری کردیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کا جواب کسی کے پاس نہیں ،ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو بتائیں کہ انہوں نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے اتحاد کیوں کیا؟ پیپلز پارٹی اگر ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو انکا اپنا فیصلہ ہے ۔

Related Posts