شوگر اسکینڈل کیس، ایف آئی اے نے جہانگیرترین اور علی ترین کو پھر طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی
وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوگر اسکینڈل کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو تحقیقات کیلئے ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شوگر اسکینڈل کیس کی تحقیقات کیلئے جہانگیر ترین، علی ترین اور کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو طلب کر لیا۔ تینوں افراد کو شوگر انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ اور مکمل انڈپینڈنٹ ویلیو ایشن کی تفصیلات انکوائری کیلئے ساتھ لائیں۔ جے کے ایف ایس ایل کی 35 ہزار ایکڑ کے فارم کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ 3 ارب سے زائد کے ایڈوانس کی منی ٹریل بھی دی جائے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے غیر ملکی اثاثے مکمل طور پر ظاہر کریں۔لندن میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین نے لندن میں فارم ہاؤس کی موجودگی کا خود ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  اور جہانگیر ترین میں اختلافات کی بازگشت اور چینی اسکینڈل کیس

Related Posts