کورونا کے 348 نئے کیسز تشخیص اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے 348 نئے کیسز تشخیص اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:خوش قسمتی سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 8642 ٹیسٹ کئے جانے پر 348 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ خوش قسمتی سے پیر کو کورونا وائرس سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز اتوار تک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4530 تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 8642 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 348 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح 4 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3405432 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 269473 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 95.7 فیصد یعنی 257950 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں صحتیاب ہونے والے 146 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 6993 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 6651 گھروں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 330 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 303 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں سے 39 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 348 نئے کیسوں میں سے 147 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 76، ضلع جنوبی 42، ضلع وسطی 11، ضلع کورنگی9، ضلع ملیر 8 اور ضلع غربی ایک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجکشنوں کی مانگ اور قیمت میں مزیداضافہ

Related Posts