معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، گورنراسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، گورنراسٹیٹ بینک
معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، گورنراسٹیٹ بینک

کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقرکا کہنا ہے کہ ترسیلات زرمیں 26فیصد اضافہ ہواہے،عید پر یہ مزید بڑھ سکتی ہیں، ملک میں آٹو موبائل شعبے میں بہتری آئی ہے، معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کورونا سے قبل معاشی اشاریے مستحکم تھے۔

کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود بہتر معاشی پالیسی اپنائی۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، رواں سال مارچ میں ترسیلات زر کا حجم 2ارب 70 کروڑ ڈالر رہا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دسویں مہینے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ کی ترسیلات زر 43فیصد زائد ہیں، رواں مالی سال کے 9 مہینوں کی ترسیلات 21 اعشاریہ 50 ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے9 مہینوں کی ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہیں۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں لوگ خوف کا شکار ہیں، میں اور ڈپٹی گورنرز معیشت کے معاملات بہتر طریقے سے مانیٹر کر رہے ہیں۔رضا باقر نے بتایا کہ بینکوں میں استحکام اور اعتماد کیلئے ہم معاونت کر رہے ہیں، ہاوسنگ سمیت دیگر شعبوں کو مانیٹرکیا جارہا ہے۔

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سیمنٹ کی فروخت ایک سال میں 44 فیصد بڑھ گئی ہے۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ آٹو سیکٹر میں ایک سال میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ہوا، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم تیسری کورونا لہر میں مضبوط معاشی انڈیکیٹرز کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔

Related Posts