حکومتی امیدوار کس منہ سے حلقے کے ووٹرز سے ووٹ مانگ رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتاح اسماعیل
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:حلقہ این اے 249سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتی امیدوار کس منہ سے حلقے کے ووٹرز سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کے بعد حلقے کا رخ ہی نہیں کیا۔علاقہ گندگی کے ڈھیر،پینے کے پانی کی شدید قلت،سڑکیں کھنڈر بن گئیں اور علاقے سے بجلی غائب ہے۔کامیابی کے بعد حلقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں۔

مسلم لیگ کی فتح سے پی ٹی آئی حکومت کی واپسی کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق گونر سندھ محمد زبیر، مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، نائب صدر امان آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے پونے تین سالوں میں کمر توڑ مہنگائی،ریکارڈ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔29اپریل کو عوام سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ میں تبدیل کردیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے بلدیہ کے علاقے کے پانی کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور فراہمی و نکاسی آب کے لیے پورے علاقے میں ازسرنو پائپ لائنز ڈالی جائیں گی۔

صاف پانی میں گندے پانی کی ملاوٹ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ اب صاف پانی کی فراہمی کا ایسا منصوبہ لگایا جائیگا جس سے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام خوب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں اور وفاقی و صوبائی حکومت کی مسلسل عدم توجہ  کی وجہ سے یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم رہاہے آج چند سڑکوں کی پیوند کاری کرکے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 29 اپریل کو اپنے ساتھ خواتین اور بزرگوں کو پولنگ اسٹیشن ضرور لانا ہوگا اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے نمائندے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے باشعور عوام ملک کو واپس امن،ترقی اور خوشحالی کے راستے ڈالنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عنقریب دفاعی بجٹ کے لیے بیرونی قرض لینے پر مجبور کردیں گی۔

ملک کی خود مختاری اور آزادی خطرے میں ہے۔اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے کہنے پر مکمل آزادی آئین اور قانون کے منافی ہے۔ایسٹ انڈیا کمپنی اور وائسرائے کا زمانہ واپس لانے کی کوشش ہورہی ہے جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ اس حلقے سے پہلے بھی دو مرتبہ مسلم لیگی امیدوار اعجاز شفیع مرحوم کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔بلدیہ ٹاؤن نوازشریف کا قلعہ ہے۔ہم یہاں کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

Related Posts