اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن ارطغرل غازی کی نئی اقساط ماہِ صیام رمضان المبارک کے دوران نشر کرے گا جس کی تصدیق سینیٹر فیصل جاوید خان نے کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن رمضان المبارک کے دوران ہر روز رات 7 بج کر 45 منٹ پر ارطغرل غازی کی نئی اقساط پیش کرے گا۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ ارطغرل غازی کی نئی اقساط رمضان المبارک کے تمام دنوں میں دیکھی جاسکیں گی جبکہ ارطغرل غازی اسلامی دین و ثقافت کی عظیم پیشکش ہے جو ترک تاریخ کا ایک حیرت انگیز سفر قرار دیا جاسکتا ہے۔
Pakistan Television @PTVHomeOfficial to telecast new episodes of Ertugral @DirilisDizisi daily at 7:45 PM throughout Ramazan. Ertugral series is a great exhibition of culture & Islamic faith – an amazing journey through the phenomenal Turkish history @trtworld. pic.twitter.com/kOLa6Jr0yj
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 10, 2021
ارطغرل غازی ترکی کی سرکاری میڈیا کمپنی ٹی آر ٹی کی پیشکش ہے جس کیلئے ایک نجی کمپنی سے تعاون بھی حاصل کیا گیا۔ یہ تاریخی ڈرامہ اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی تخلیق کرکے دنیا بھر میں آن لائن نمائش کیلئے پیش کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ترکی کی پروڈکشن میں تیار کردہ ارطغرل غازی ڈرامے نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو شیئرنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یو ٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
قبل ازیں ارطغرل غازی کے نام سے یو ٹیوب پر ایک چینل قائم کیا گیا جس کے سبسکرائبرز گزشتہ برس نومبر میں 10 ملین سے زائد ہوگئے، ٹی آر ٹی ڈائریکٹر (ڈیجیٹل) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اِس کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ارطغرل غازی نے مداحوں کے دل جیت لیے، مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم