ڈسکہ انتخابات میں ن لیگ کی فتح سے بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں ن لیگ کی فتح سے بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا کہ نظام میں رہ کرجدوجہد کرنا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ نوشین افتخار نے استعفیٰ دینے کے لئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی اور ہمیں خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی سمیٹی۔

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہاپاکستان پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے کمٹمنٹ کو نبھایا اور آج ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیا۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی سیاست آنے والے دنوں میں ہلچل مچائے گی، رحمان ملک

Related Posts