یمن میں اتحادی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی، 50سے زائد ہلاکتیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمن میں اتحادی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی، 50سے زائد ہلاکتیں
یمن میں اتحادی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی، 50سے زائد ہلاکتیں

صنعا: یمن میں تیل کے ذخائر سے مالامال تاریخی شہر مارب میں سعودی سربراہی میں قائم اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے جنگجوؤں کے درمیاں گھمسان کی لڑائی کے دوران 22 فوجی اور 31 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رسا ں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر مارب کے قبضے کے لیے اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 جنگجو اور 22 فوجیوں کی ہلاکت کے باجود شدید لڑائی جاری ہے۔

شہر میں اس وقت شدید لڑائی کی لپیٹ میں ہے، جگہ جگہ لاشیں پڑی ہوئی ہیں، دھماکوں سے اُٹھتے دھوئیں کے بادل نے شہر کی فضا کو بدبو دار کردیا ہے۔ میزائلوں کے گرنے، بارود کی بو اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حوثی باغی کئی عرصے سے تیل کے ذخائر رکھنے والے شہر مارب پر قابض ہونا چاہتے ہیں، باغیوں نے تازہ جنگ میں پیش قدمی کرتے ہوئے جنوب مغربی علاقوں پر اپنا قبضہ بھی جما لیا ہے۔

اتحادی فوج نے مارب کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے تاہم بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فی الوقت مارب کے شہر پر حوثی ملیشیا کی مکمل کامیابی کا کوئی امکان نہیں اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے مارب میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد پورے شہر میں اپنی حکومت قائم کرلیں گے۔حوثی باغیوں کو اس بات کا یقین ہے کہ وہ شہر پر قابض ہوجائیں گے۔

Related Posts