کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، ویڈیو وائرل ہونے پرمداحوں نے ریشم کو منافق قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرا مانی اور ریشم کی ویڈیو وائرل، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے پر عوام مشتعل
حرا مانی اور ریشم کی ویڈیو وائرل، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے پر عوام مشتعل

کراچی: فلمی اداکارہ ریشم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے ریشم کو منافق قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے عوام کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی پابندی کی تلقین کی لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حرا مانی کے ہمراہ اداکارہ ریشم ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتی نظر آئیں۔

حال ہی میں اداکارہ ریشم نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے عوام کو بغیر ماسک پہنے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے دیکھا تو انسٹا گرام پر دکھ کا اظہار کیا اور عوام کو تلقین کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

تاہم اسی رات اداکارہ ریشم کو وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی گرینڈ برتھ ڈے پارٹی میں اداکارہ حرا مانی اور ثاقب شیخ کے ہمراہ دیکھا گیا جہاں ریشم نے حرا مانی کو گلے لگایا اور دونوں اداکاراؤں نے گیت بھی گائے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ریشم کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں منافق قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستانی اداکار اور اداکارائیں خود وہ کیوں نہیں کرتے جس کی تلقین عوام کو کی جاتی ہے۔

مداحوں نے کہا کہ ریشم نے تو خود ہمیں کورونا ایس او پیز کی پابندی کا درس دیا تھا، لیکن جب وہ پارٹی میں شریک ہوئیں تو اس سبق پر خود عمل کرنا بھول گئیں۔ مداحوں نے ریشم سے سوال کیا کہ اب آپ کا ماسک کہاں غائب ہوگیا ہے؟

اداکارہ ریشم نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں متعدد فلموں میں کام کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ ریشم نے 90ء کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور متعدد ٹی وی اور فلم پراجیکٹس میں کام کیا۔

ریشم کو اداکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ حرا مانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی برتھ ڈے پارٹی کے دوران کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیریں جس پر عوام نے کھل کر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کی نئی تصاویر جاری، مداحوں پر خوبصورتی کا سحر طاری

Related Posts