شکاگو کی قدیم کہانی پر بنائی گئی فلم مارینیز بلیک باٹم نے 2 اعزازات جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکاگو کی قدیم کہانی پر بنائی گئی فلم مارینیز بلیک باٹم نے 2 اعزازات جیت لیے
شکاگو کی قدیم کہانی پر بنائی گئی فلم مارینیز بلیک باٹم نے 2 اعزازات جیت لیے

امریکی شہر شکاگو کی قدیم داستان پر بنائی گئی ڈرامہ فلم مارینیز بلیک باٹم نے بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں 2 اعزازات جیت لیے ہیں تاہم اہم ایوارڈز تاحال تقسیم نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مارینیز بلیک باٹم نامی فلم میں شکاگو کے 1920ء کے حالات دکھائے گئے ہیں۔ برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) کی ایوارڈز کی ورچؤل تقریب میں فلم کو اعزازات سے نوازا گیا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تقریب میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت ممکن نہ بنائی جاسکی۔ ہفتے کے روز ورچؤل تقریب کے آغاز میں 9 ایوارڈز دئیے گئے جن میں مارینی نامی فلم کو بھی 2 اعزازات سے نوازا گیا۔

آنجہانی ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کے علاوہ ویولا ڈیوس اور دیگر نے بھی فلم میں کام کیا ہے۔ فلم کو ملبوسات، میک اپ اور ہیئر اسٹائل سے متعلق 2 کیٹگریز میں اعزازات سے نوازا گیا جبکہ مانک نامی فلم نے پروڈکشن ڈیزائن ایوارڈ جیت لیا۔

دیگر اعزازات راکس، ٹینیٹ اور ساؤنڈ آف میٹل نامی فلموں کو دئیے گئے جبکہ اداکار نوئل کلارک نے برٹش سینما کیلئے زبردست تعاون کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ایوارڈ کی تقریب جاری ہے جس میں آج بڑے انعامات کا اعلاج کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: انگریزی فلم نومیڈ لینڈ نے ہالی ووڈ کی ٹاپ ڈائریکشن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

Related Posts