پہلا ٹی 20:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سےشکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ٹی 20:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سےشکست دے دی
پہلا ٹی 20:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سےشکست دے دی

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی شاندار بلے باز کی بدولت کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 

189 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز سے اننگز کا آغاز کیا ۔ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز اسکور کیے تو اس موقع پر کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر ویلیم کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے چند جارحانہ شارٹس کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ 13، حیدر علی14، محمد نواز صفر، فہیم اشرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کیا۔

محمد رضوان 74 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس نے تین جبکہ تبریز شمسی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء ہی میں جارحانہ کھیل کھیلنا شروع کیا، تاہم 31 کے مجموعی اسکور پر مالان 24 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

36 کے مجموعی اسکور پر لوبی 4 اسکور پر کریز چھوڑ پویلین لوٹ گئے۔ مارکرم نے 51 اسکور کی جارحانہ اننگز کھیلی ان کو محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے ، بل جون نے 34 رنز بنائے جبکہ لنڈے 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فلواکیو اور ماگالا نے 9 ، 9 رنز اسکور کیے۔

اس طرح جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔ محمد نواز، حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی ، شاہین آفریدی، عثمان قادر اور حارف رؤف پر مشتمل تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقی اسکواڈ ایڈن مارکرم ، مالان، کلاسن، بلجون، لوبی، لنڈے، فلواکیو، ماگالا، ہینڈرکس، ولیم اور تبریز شمسی پر مشتمل تھی۔

Related Posts