18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان میثاق ہے، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asif zardari message on Constitution Day

اسلام آباد :سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان میثاق ہے۔

آصف علی زرداری نے یومِ دستور پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 10 اپریل 1973ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ دستور دیا، آج کے دن پارلیمنٹ نے متفقہ دستور پاس کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین وفاق اور اکائیوں میں مضبوط بندھن ہے، 1973ء کا آئین مذہبی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:آئین پاکستان وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک زنجیر ہے،شیری رحمن

1973ء کا آئین انسانی آزادی اور اظہارِ رائے کے حق کی آزادی دیتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ آمروں نے اپنے غیراخلاقی اقتدار کو طول دینے کے لیے آئین کو مسخ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آئین بحالی کے لیے اپنی زندگی قربان کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ آج 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کرنے والے وفاق کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں 18 ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں گی۔

Related Posts