امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں 2008ء کے ہٹ البم فِیئرلیس کو دوبارہ ریکارڈنگ کے بعد ایک نئے ورژن کی صورت میں ریلیز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے البم فِیئر لیس میں 26 ٹریکس شامل کیے گئے ہیں جن میں 6 ایسے گانے بھی شامل ہیں جو پہلے ریکارڈ تو کیے گئے تھے، تاہم ریلیز نہ کیے جاسکے۔
موجودہ البم میں فیئرلیس کے 2008ء کے ورژن سے 13 گیت لیے گئے ہیں جبکہ 6 نئے گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جو ریکارڈ کے پلاٹینم ورژن کا حصہ ہیں جس میں ٹوڈے واز اے فیئری ٹیل نامی گانا بھی شامل ہے۔
البم میں ٹیلر سوئفٹ نے لو اسٹوری کا ری مکس بونس ٹریک بھی شامل کیا ہے جس میں سویڈش پروڈیوسر الویرا سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کو نئے البم کی ریلیز کی خوشخبری سنائی۔
قبل ازیں جمعرات کے روز ٹیلر سوئفٹ نے ایک نیا گانا مسٹر پرفیکٹلی فائن ریلیز کیا تھا جو فیئرلیس کا پہلا گانا تھا۔ ٹوئٹر پر بھی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ گانا 2008ء میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن البم میں شامل نہ کیا جاسکا۔
Me in 2020: life is chill, writing songs based in fiction to avoid drama, feeling pretty grown up
My 2008 music from the vault, in a goblin voice: “REELEEEEEEASE MR PERFECTLY FIIIIIIINE” https://t.co/PCexr31q9x
— Taylor Swift (@taylorswift13) April 7, 2021