عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی
وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی

لاہور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین آج اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع منظور کی۔ جہانگیر ترین کے ہمراہ 6 ارکانِ قومی اسمبلی اور 21 ارکانِ صوبائی اسمبلی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے مالک جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ جہانگیر ترین پر الزام ہے کہ وہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا باعث بنے۔

بعد ازاں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں بھی دونوں رہنماؤں کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع منظور کی۔ 

چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ مجھے جب جب عدالت بلائے گی، میں پیش ہوجاؤں گا۔ آج بھی میں کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں ساتھ آنے والے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمارے مقدمے پر تفتیشی ٹیم متعصبانہ تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات ضرور کریں لیکن آزادانہ کریں۔ شفاف انکوائری کریں۔ کسی کی فون کال پر انکوائری نہ کی جائے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم قانون کی گرفت سے نہیں بھاگ رہے۔ میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور یہ ہماری پارٹی ہے۔اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرکے مقدمات بنائے گئے۔ خان صاحب سے اپیل ہے کہ کچھ سوچیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔

چینی مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے 14 اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی درخواست پر جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

 

Related Posts