دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 53لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 28 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 29لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 53لاکھ 15 ہزار 183افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 28ہزار 782افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 2 ہزار 124فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 35لاکھ 18ہزار174 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 88لاکھ 68 ہزار 227افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 34لاکھ 16 ہزار 50افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل اور بھارت متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 100 مزید شہری  جاں بحق ہو گئے۔

 پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 7 لاکھ 15 ہزار 968 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 329 افراد انتقال کر گئے۔ 4 ہزار 204 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ، 100مزید شہری جاں بحق

Related Posts