پاکستانی ٹک ٹاکر سے امریکی خاتون نے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ٹک ٹاکرسے امریکی خاتون نے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا
پاکستانی ٹک ٹاکرسے امریکی خاتون نے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا

اسلام آباد: پاکستانی ٹک ٹاکر کی محبت میں چالیس سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں۔ دونوں میں ٹک ٹاک پر ایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوااور یہ دوستی کا رشتہ شادی میں تبدیل ہوگی۔

راولپنڈی کے رہائشی 27 سالہ افشان راج سے ڈینئیلی نامی خاتون شادی کے لیے امریکا سے پاکستان پہنچ گئی۔ انہوں نے اپنا اسلامی نام حفظہ افشان رکھا ہے۔

ٹک ٹاکر افشان نے ٹک ٹاک کے ذریعے ہونے والی محبت کے بارے میں بتایا کہ چند ماہ قبل امریکی خاتون ڈینئیلی نے میری ایک ویڈیو پر لائیک اور تبصرہ کیا اور اس ایک لائیک سے ہی ہماری محبت شروع ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ڈینئیلی میری محبت میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان چلی آئی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ڈینئیلی اور میری عمر میں کافی فرق ہے لیکن میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔ مذہب کی تبدیلی ڈینئیلی پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ انہوں نے خود ہی مذہب پر تحقیق کی اور داخل اسلام ہوگئیں۔

جبکہ امریکی خاتون ڈینئیلی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مشرقی ثقافت، لباس اور مساجد بہت زیادہ پسند ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔

ڈینئیلی نے مزید کہا کہ مجھے سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ یہ ہے کہ مشرقی مرد اپنے گھر والوں، بیوی بچوں کی بہت دیکھ بھال کرتے ہیں، جو امریکا میں نہیں ہوتا۔ اس باعث میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور اپنے فیصلے پر مجھے خوشی ہے۔

Related Posts