مسئلہ کبھی بھی خواتین کے لباس کا نہیں رہا ہے، جمائما کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jemima

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ریپ سے فحاشی کو جوڑنے کے معاملے پر کہنا ہے کہ مسئلہ کبھی بھی خواتین کے لباس کا نہیں رہا ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم کے بیان سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے قرآن شریف کی آیت کا حوالہ دیا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا ’’ذمہ داری مردوں پر ہے۔

مزیدپڑھیں: نور بخاری توبہ پر قائم، رواں سال رمضان نشریات نہ کرنے کا فیصلہ

جمائما گولڈ اسمتھ نے سعودی عرب کی ایک بزرگ خاتون کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بھی یاد ہے کہ جب برسوں پہلے وہ سعودی عرب میں تھیں تو ایک بزرگ خاتون برقع اور نقاب کیے ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔‘

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔

گزشتہ روز پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی تھی جبکہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

Related Posts