ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے متاثرین کو رقوم کی بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، جاوید اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے متاثرین کو رقوم کی بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، جاوید اقبال
ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے متاثرین کو رقوم کی بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، جاوید اقبال

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائیٹیز کے مالکان سے حاصل ہونے والی رقوم کی متاثرین کو بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیورو ز میں غیر قانونی ہاؤ سنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلق جاری نیب کی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کے علاقائی بیوروز میں غیر قانونی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلق تحقیقات کے نتیجہ میں متاثرین کو اربوں روپے کی رقوم نہ صرف واپس کی جا چکی ہیں جس پر متاثرین نے غیر قانونی ہاؤ سنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز سے ان کی لوٹی گئی رقوم کی باعزت واپسی پر چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض ہاؤ سنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آؤٹ پلان اور این او سی کی منظوری اور مطلوبہ زمین نہ ہونے کے بغیر نہ صرف پرکشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام الناس کو مبینہ طور پردھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے اور جعلی فائلز بیچنے میں مصروف ہیں جو کہ ہاؤ سنگ سوسائٹیز کے قوانین کی نہ صرف صریحاَ خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ شہروں کے ریگو لیٹرز کی مبینہ خاموشی اور قانون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال نہ کرنے اورفرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہیں۔

چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے خلاف نیب میں جاری تحقیقات مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ متاثرین کو ان کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم بروقت واپس کی جاسکیں۔ مزید برآں کسی بھی غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات شروع کرنے سے پہلے آئین اور قانون کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : فروری 2021 تک قرضوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

نیب عوام کو ان کے بہترین مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ جب تک کسی ہاؤسنگ سوسائٹی اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے قانونی طور پر متعلقہ ریگولیٹر سے منظوری حاصل نہ کی ہو اور اس کے پاس مطلوبہ زمین اور قانونی طور پر تمام کاغذات موجود نہ ہوں اس وقت تک اپنی سرمایہ کاری اس جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور کوآپریٹو سوسائٹیز میں نہ کریں کیونکہ نیب کوہاؤ سنگ /کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بارے میں ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔جس کی وجہ سے نیب نے عوام کو متنبہ کرنا ضروری سمجھا ہے۔ مشتری ہوشیا ر باش۔

Related Posts