تاجر رمضان میں اپنا منافع 50 فیصد کردیں، مولانا طاہر اشرفی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ  کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی
چاند سے متعلق کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، قضائے روزہ  کی ضرورت نہیں، طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم مسجد اور مدرسے کو خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں، حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے، تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع 50 فیصد کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ طے شدہ ایس او پیز پر رمضان میں عملدرآمد کیا جائے، نمازی مساجد کے اندر ماسک کا استعمال کریں، گھر سے وضو کر کے آئیں، اپنا جائے نماز ساتھ لائیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:علماء کرام کی وزیراعظم سے ملاقات، لاک ڈاؤن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے، تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع 50 فیصد کردیں، رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت ذخیرہ اندوزوں اور گرانفرشوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

انہوننے کہا کہ ہم مسجد اور مدرسے کو خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں ہمارے لیے بہت اہم ہیں، غیرمسلم طلبا اسلامی نصاب نہیں پڑھنا چاہتے تو ان پر لازم نہیں جبکہ کورونا ویکسین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روزے کی حالت میں ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

Related Posts