کراچی، چاکیواڑہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، بوریوں میں بند 706کلوچھالیہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، چاکیواڑہ میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، بوریوں میں بند 706کلوچھالیہ برآمد
کراچی، چاکیواڑہ میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، بوریوں میں بند 706کلوچھالیہ برآمد

کراچی: چاکیواڑہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران بوریوں میں بند 706 کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی جبکہ 1 ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چاکیواڑہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بابا فرید بس اڈے کے اندر قائم آدم ٹی لیاری پر چھاپہ مارا جہاں سے چھالیہ سپلائر کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالہادی کے قبضے سے 66 کٹے چھالیہ برآمد ہوئی جس کا وزن 706 کلو گرام ہے۔ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر چھالیہ اسمگل کرتا تھا۔

گرفتار ملزم چھالیہ کو بڑی مقدار میں ایک شہر سے دوسرے شہر بس کے ذریعے اسمگل کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ، ملزم چل بسا

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملیر پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی اور 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملیر سٹی پولیس نے گزشتہ روز منشیات کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 10 کلو سے زائد سپلائی کیلئے تیار چرس تحویل میں لے لی۔ پولیس نے 6 مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے۔انٹیلی جنس اطلاعات پر غریب آباد کی کچی آبادی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، 6ملزمان گرفتار

Related Posts