کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے 6 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار ميں 30 جنوری کی صبح ہونے والے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔
ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن اجمل عمر نے بتایا کہ ضلع شیر زاد میں ہونے والے اس خودکش حملے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آور دھماکا خیز مواد سے لدی ایک گاڑی پر سوار تھا۔
مزید پڑھیں: افغان صوبے ننگرہار میں خودکش کار بم دھماکہ،14 فوجی جاں بحق