کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، اعلان جلد متوقع ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سیدہ شہلا رضا کاکہنا ہے کہ ناراض پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے پی پی رہنماء مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔
جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) April 6, 2021