روس کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
روس کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف، وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ائرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا،روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

روسی وزیر خارجہ سرگء لیوروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے، وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کریں گے،ان مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے،توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیں: روسی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان اور پاک روس تعلقات کے نئے دور کا آغاز

Related Posts