ہمایوں سعید نے اپنی سالی ثناء شاہنواز کی سالگرہ منائی ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sana Shahnawaz Humayun Saeed

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنی سالی پروڈیوسر ثنا ء شاہنواز کی سالگرہ کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ثنا ء شاہنواز کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام بھی لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے بچے، اللہ آپ کو ہمیشہ خود رکھے، آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

ڈرامہ پروڈیوسر ثناء شاہنواز نے اپنی سالگرہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ منائی، انہوں نے بھی انسٹاگرام پر سالگرہ کو مزید خاص بنانے پر کنبہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

چند روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستانی سپراسٹار ہمایوں سعید نے اپنی ایک بھارتی مداح کو شادی کے پیغام پر دلچسپ جواب دیا تھا۔

بھارتی مداح نے ہمایوں سعید کو سوشل میڈیا پر شادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے“ مداح نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے آپ شادی شدہ ہیں لیکن کیا ہی کروں اس دل کا۔

مداح نے مزید لکھا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ کو بے حد چاہتی ہوں۔ بھارتی مداح نے لکھا کہ میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن یقین مانیں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہمایوں سعید کو کسی مداح نے شادی کا پیغام بھیجا ہو اس قبل بھی متعدد مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید کو شادی کا پیغام بھیجا جاچکا ہے۔

Related Posts