مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، کنورنوید جمیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، کنورنوید جمیل
مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، کنورنوید جمیل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران کی رشوت خوری اور وفاقی حکومت کے اقدامات نہ ہوئے کے باعث مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ زندگی گزارنا مشکل اور لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔ دوسری طرف کورونا کے نام پر کاروبار بند کر کے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔ عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کچھ کریں نہیں تو ہم کچھ کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ آج اہم مسائل پر بات کریں ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرینگے ، وفاقی اور صوبائی حکومت اقدامات نہیں کر رہیں۔ صوبائی حکومت کی ذمہ درای ہے کہ وہ مہنگائی کی روک تھام کریں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں چینی 53 روپے کلو تھی ، اب 105روپے، انڈے ۔ 84روپے درجن تھے،اب 120 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں، دودھ 90 روپے تھا جو اب 140روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بجلی کا یونٹ 8 روپے تھا جو اب ریکارڈ اضافے کے ساتھ 24 روپے کا ایک یونٹ ہو چکا ہے۔ لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے، سالانہ بے روز گاری میں اضافہ ہواہے۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کا محکمہ کہا ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔ وفاقی حکومت پیٹرول پر ٹیکس کم کرے کراچی کے کاروباری طبقے کو آسان قرض دیا جائے۔ سندھ حکومت کے 900 ارب روپے کا بجٹ ہے، اس لیے قرضہ بلا سود دیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ہمارا ایک وزیر ہے، اور چالیس وزراء کے درمیان کابینہ اجلاس میں ہم آواز آٹھاتے ہیں، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص سمیت دیگر شہروں میں رہنے والے لوگ قانون اپنے ہاتھ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا مہنگائی میں اضافہ ہوا ڈالر کی قمیت بڑھتی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ ملتا ہے کراچی حیدرآباد اور سکھر کے شہروں میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدحسین نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں گھی ، تیل ، آٹا، مرغی کا گوشت سمیت ضروری اشاء مہنگی ہوئی ہیں۔ دیہی علاقوں سے منتخب ہونے والے شہری علاقوں پر حکومت کرتے ہیں۔ دیہی علاقوں کے لوگوں کے پاس اپنی اجناس دودھ سمیت سب ان کا اپنا ہوتا ہے ادویات کی قمیتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے،

Related Posts