بھارتی سپراسٹار اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار، اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Akshay Kumar coronavirus

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا، اداکار نے خود بھی تصدیق کردی۔

اداکار اکشے کمار کوکورونا وائرس کی مثبت جانچ کے بعد ہیرانندانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ کے دوران کروائے گئے ٹیسٹ میں ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی۔

اکشے کمار نے اسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کے مشورے کے تحت احتیاطی تدابیر کے طور پر مجھے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ جلد واپس آجاؤں گا۔

اکشے کمار سے قبل عامر خان ، ورون دھون ، آر مادھون ، عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور ، کریتی سنن، فاطمہ ثنا شیخ ، سمیت دیگر اداکارکورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کنول اور ذوالقرنین کے بعد ٹک اسٹارز کی ایک اور جوڑی نے شادی کر لی

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثرجبکہ 28 لاکھ 59ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے97ہزار489فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 27لاکھ 63ہزار837 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 57لاکھ 69 ہزار 274افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 26لاکھ 66 ہزار 348افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

Related Posts