کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسسٹنٹ کمشنر نے دعوتِ ولیمہ پر چھاپہ مار دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسسٹنٹ کمشنر نے دعوتِ ولیمہ پر چھاپہ مار دیا
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسسٹنٹ کمشنر نے دعوتِ ولیمہ پر چھاپہ مار دیا

راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ دعوتِ ولیمہ پر چھاپہ مار دیا اور ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چونترہ تھانہ کی حدود میں موضع کروڑ میں دعوتِ ولیمہ جاری تھی کہ اس پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہر غلام عباس نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار دیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا کے والد اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دعوتِ ولیمہ میں کثیر تعداد میں لوگ کھانا کھا رہے تھے جب چھاپہ مارا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اور راولپنڈی پولیس کے مطابق دعوتِ ولیمہ میں شریک افراد نے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کا اہتمام نہیں کیا تھا جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں ایک دکان کی افتتاحی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر گزشتہ روز ظفر پلازہ کے قریب ایک دکان کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی مہر غلام عباس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 20افراد گرفتار

Related Posts