انڈونیشیا، مشرقی تیمور میں سیلاب کی تباہ کاریاں،97 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشیا، مشرقی تیمور میں سیلاب کی تباہ کاریاں،97 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ
انڈونیشیا، مشرقی تیمور میں سیلاب کی تباہ کاریاں،97 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

جکارتہ:انڈونیشیا کے مشرقی علاقوں اور ہمسایہ ملک مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 97 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے،حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیروجا سائیکلون کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 97 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھرہو گئے ہیں۔

ڈیزاسٹر ایجنسی بی این پی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے شمال اور مشرقی علاقوں میں واقع کئی جزیروں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے،70 سے زائد لاپتہ ہیں۔

مشرقی تیمورحکومتی ذرائع کے مطابق کئی جزیروں میں 27 افراد ہلاک اور 7 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔لیمباٹا کی ضلعی حکومت کے نائب سربرا تھامس اولا لینگوڈے کا کہنا تھا کہ لاشیں کی تلاش کے لیے ربڑ کی کشتیاں استعمال کر رہے ہیں۔

بی این پی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا میں تقربیاً30 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور کئی افراد پہلے ہی پناگاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں لیکن امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس کے باوجود امدادی کارروائیوں بھرپور طریقے سے سر انجام دی جارہی ہیں۔

Related Posts