پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اصل ہدف حقیقی جمہوریت کو لانا ہے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال
حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اصل ہدف حقیقی جمہوریت کو لانا ہے۔ اب ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کےبابو کریں گے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں نومولود ہیں جتنی ان کی عمر ہے اتنا ہم سب کا تجربہ ہے، بلاول ایسی باتیں نہ کریں جو ان کی جماعت کے لئے بھی مشکلات پیدا کریں، بلاول بھٹو کے کسی بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ بلاول وقت کے ساتھ خود سیاست کے رموز سیکھ جائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے رونا رویا، عدالتی نظام پر حملہ کیا، عمران نیازی فرماتے ہیں وہ اپنا ایجنڈا عدلیہ کے عدم تعاون کے باعث پورا نہیں کرپا رہے، عمران نیازی صاحب عدلیہ سے کس قسم کا تعاون چاہ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کیسز کی براہ راست کوریج کی جائے تاکہ قوم کو پتہ چلے عمران نیازی کے پاس الف لیلیٰ کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ آج حکومتی فیصلوں سے ریاست پاکستان کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا گیا بین الاقوامی رپورٹس آج اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستانی معیشت کو تباہ کر دیں گی ،  ہمارے پانچ سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے بنے ملکی ترقی ہوئی ہمارے پانچ سال سے زیادہ عمران نیازی نے سوا دو سال میں قرض لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں، شیخ رشید احمد

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اب ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے، آج وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں سی پیک کامیابی سے چل رہا ہے کون سا ایک منصوبہ ہے جو ہمارے بعد آپ نے شروع کیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو چار سو ارب کا بجٹ ہم نے دیا، آپ نے وہ بجٹ کم کر کے ایک سو ارب کر دیا، آٹھ مہینوں میں آپ نے اس سو ارب سے بھی پچاس ارب ہی دیئے۔

Related Posts