پی ڈی ایم کا اہم فیصلہ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا اہم فیصلہ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری
پی ڈی ایم کا اہم فیصلہ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں جس کا دونوں پارٹیوں کو 7 روز میں جواب جمع کرانا ہوگا۔

سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی سے جواب طلب کیا ہے کہ حکومتی اراکین کا ووٹ کیوں حاصل کیا گیا؟

سینیٹ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ نے کی۔

ن لیگ، جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مشاہد حسین، مولانا غفور حیدری، طاہر بزنجو اور مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ے اے این پی اور پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے کہ حکمراں سیاسی جماعت سے ووٹ کیوں لیے گئے؟

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی 5 جماعتوں کا سینیٹ میں علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ

Related Posts