اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے حکومت کے خلاف فائر کھول دیا تو انارکی پھیل جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی حامد میر کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان حکومت کے استحکام کی وجہ اپوزیشن کی نالائقی نہیں ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی کے باوجود اس لیے قائم ہے کیونکہ ریاستی ادارے پوری آب و تاب کے ساتھ اس کی پشت پر کھڑے ہیں جبکہ اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر اپوزیشن پورا فائر کھول دے تو ملک میں انارکی اور انتشار پھیل جائے گا لیکن لگتا ہے کہ نالائقی کے حامی یہی چاہتے ہیں کہ فائر کھول دیا جائے۔
معروف صحافی حامد میر نے کہا تھا کہ ہم نے اپنی صحافتی زندگی میں اتنی نااہل حکومت نہیں دیکھی جتنی نااہل عمران خان کی حکومت ہے، لیکن اس کے باوجود حکومت قائم ہے کیونکہ اپوزیشن ان سے زیادہ نااہل ہے۔
حامد بھائی!عمران حکومت اپنی نااہلی کے باوجود اپوزیشن کی نالائقی سے نہیں کھڑی اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاستی ادارے پوری آب و تاب کیساتھ اسکی پشت پہ کھڑے ہیں-اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے وگرنہ پورا فائیر کھلا تو ملک میں انارکی ہو جائیگی پر لگتا ہے نالائقی کے حامی یہی چاہ رہے ہیں https://t.co/Ge9Z2ucd4a
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 5, 2021
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں، احسن اقبال