لاک ڈاؤن، کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان
سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے منگل کو شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیرایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجرالائنس، انجمن تاجران سندھ، سریناموبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سے تنگ کیا گیا مجبور ہوکر اعلان کررہے ہیں،منگل کووزیراعلیٰ ہاؤس پردھرنادیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی ہے، ترجمان سندھ حکومت

تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزریراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی دوپہر 12 بجے پرامن ریلی نکالی جائیگی، لیاقت آبادسے ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔

Related Posts